ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / میں کسی بھی کردار کیلئے تیارہوں، کانگریس کیلئے وقت ہاتھ سے نکلا جا رہا ہے:شیلا دکشت

میں کسی بھی کردار کیلئے تیارہوں، کانگریس کیلئے وقت ہاتھ سے نکلا جا رہا ہے:شیلا دکشت

Sun, 19 Jun 2016 11:29:04  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی 18جون(آئی این ایس انڈیا)کانگریس کی سینئر لیڈر شیلا دکشت نے کہا کہ وہ انتخابات کی دہلیز پر کھڑے اترپردیش یا پنجاب میں ’’کسی بھی طرح کاکردار‘‘اداکرنے کیلئے تیار ہیں اور ان دو اہم ریاستوں میں انتخابات کیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے واسطے پارٹی کے لئے وقت ہاتھ سے نکلا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے انتخابی مہم اور ان انتخابات کے لیے وزیراعلیٰ کے عہدے کے امیدوار کا چہرہ فیصلہ کریں یا نہیں، اس پر جلد سے جلد فیصلہ کیا جانا چاہئے۔انہوں نے بتایاکہ کانگریس کیلئے وقت ہاتھ سے نکلاجا رہا ہے۔پنجاب اور اتر پردیش، دونوں ہی ریاستوں میں ہماری حکمت عملی کے سلسلے میں فیصلہ جتنی جلد ہو سکے، اتنی جلدی کیا جانا چاہئے۔جو بھی فیصلہ ہو، جلدسے جلدکیاجاناچاہئے۔دکشت کے اس بیان سے پہلے جمعرات کو انہوں نے پارٹی صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ان کی اس ملاقات کو لے کر یہ قیاس آرائی زوروں پرہیں کہ انہیں اترپردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے وزیراعلیٰ کے عہدے کا امیدوار بنایاجاسکتا ہے یاپھرانہیں پنجاب میں ایک بڑاکرداردیاجاسکتاہے۔تین بار دہلی کی وزیراعلیٰ رہ چکی78سالہ دکشت نے کہاکہ پارٹی ہائی کمان کو بھی کردار مجھے دینا چاہتی ہے، اس کیلئے میں تیارہوں۔پنجاب اور اتر پردیش دونوں ہی ریاستوں میں انتخابات ہمارے لئے اہم ہوں گے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اتر پردیش میں کانگریس کی جانب سے وزیراعلیٰ کے عہدے کا چہرہ بننے کیلئے تیارہیں تو اس پر دکشت نے سیدھا جواب نہیں دیا لیکن کہا کہ وہ پارٹی ہائی کمان کے ہدایات پر عمل کریں گی۔


Share: